احتیاطی تدابیر سے ہی وبا پر قابو پاسکتے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوام سماجی دوری کی ہدایات پر عمل کریں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اب تک بڑے بڑے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان میں سماجی میل جول کوکم کرنے اور سماجی دوری شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں، ان اقدامات پر سختی سے عمل کریں اور لوگ ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے تو یقیناً کیسز کی تعداد ان تخمینوں سے کم ہوں گے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا تو کیسزکی تعداد اچانک بہت بڑھ بھی سکتی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی عالمی وبا پر قابو پاسکتے ہیں اس لیے خود بھی عمل کرنے اور اپنی برادری، دوستوں اور گھر والوں کو بھی اس کا پابند کرنے کی ضرورت ہے، سب کو یہ تدابیر یاد رکھنی چاہیے اور عمل کرنا چاہیے۔

احتیاطی تدابیر میں پہلی اور بنیادی چیز یہ ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، اپنے آپ کو گھر میں پابند رکھیں،اگر باہر نہ آئے تو لوگوں سے میل ملاپ نہ کریں اور ایک محفوظ فاصلے پر رہیں۔

ہاتھ ملانا اور گلے ملنا ہماری ثقافت کا حصہ ہے لیکن اس سے مکمل طور پر اجتناب کریں اور پابندی لگا دیں ، جتنا ممکن ہوسکے صابن کے ساتھ 20 سیکنڈ تک اچھی طرح دھوئیں اور میز، کتابوں اور دیگر اشیا پر بلا ضرورت لگانے سے گریز کریں۔ لوگوں سے بغل گیر نہیں ہونا اور ہاتھ نہیں ملانا۔

ان کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں بظاہر بہت سادہ ہیں لیکن ان پر عمل کریں تو ہم اس بیماری کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے پاکستان میں روکنے میں کامیاب ہوں گے۔

عالمی وبا کے اب تک ملک میں نا صرف 1526 کیس رپورٹ ہوئے ہیں 14 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے