کینیڈین خاتون اول نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

صوفی ٹروڈو دنیا کی پہلی خاتون اول تھیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

اے بی سی نیوز کے مطابق صوفی ٹروڈو نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

کینیڈین خاتون اول نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ڈاکٹرز اور صحت کے حکومتی ادارے نے انہیں کورونا سے فری قرار دیا ہے اور ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ محض 15 دن میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئیں، ان میں رواں ماہ 13 مارچ کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں اس وقت کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جب وہ بچوں سمیت لندن کے دورے سے واپس کینیڈا پہنچی تھیں۔

اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بچوں سمیت خود کو بھی قرنطینہ میں منتقل کرلیا تھا تاہم ان میں گزشتہ 15 دن میں کورونا کی کوئی علامات نہیں دیکھی گئیں۔

جسٹن ٹروڈو نے 28 مارچ کی شام کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی اہلیہ اب بلکل ٹھیک ہیں۔

اسپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ بھی 15 مارچ کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں ، ان کے صحت مند ہونے سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے