شہر قائد کے شہریوں پر فروری کا مہینہ بھی بھاری گزرا

کراچی پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکام رہی ،،سی پی ایل سی کے اعداد و شمار جاری کئے ، جس کے مطابق فروری کے اٹھائیس دنوں میں چونتیس شہری فائرنگ کے واقعات میں زندگی سے محروم ہوگئے۔

مسلح ملزمان نے سولہ گاڑیاں چھین لیں جبکہ پچانوے گاڑیاں چوری کرلی گئیں جبکہ اسلحہ کے زور پر ایک سو چونتیس موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں اور ایک ہزار چھ سو باسٹھ موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔

اسی طرح ایک ہزار اٹھارہ موبائل فونز چھین لئے گئے اورایک ہزار تین سو گیارہ موبائل فونز چوری ہوئے۔

کراچی میں بھتہ خور بھی کسی نہ کسی سطح پر سرگرم ہیں ، فروری میں تین بھتہ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

صوبائی حکومت نے شہریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیا

صوبائی حکومت نے شہریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیا

کراچی: نیبر ہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالے تک سڑک کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے