پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے نجی یونیورسٹی کو اجازت مل گئی

پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے نجی یونیورسٹی کو اجازت مل گئی

اسلام آباد: ڈریپ کی جانب سےنسٹ یونیورسٹی کو اسٹنٹ سازی کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے ، معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی، حکومت ڈریپ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات یقینی بنا رہی ہے

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تیاری سے اسٹنٹ کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور اسٹنٹ سازی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا تھا کہکوروناوائرس کیخلاف جنگ میں انفارمیشن بھی بہترین ہتھیار ہے، ہمیں عوام تک درست انفارمیشن دینی ہےتاکہ عوام باخبررہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں10فیصدسےزائدطبی عملہ کوروناوائرس کاشکارہوا ہے ، پاکستان میں اسی لیےطبی عملےپرزیادہ توجہ دی جارہی ہے، اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈزبنانےکامقصددیگرمریض متاثرنہ کرنا ہے، روزانہ کی بنیادپرکوروناوائرس سےمتعلق ڈیٹااپ ڈیٹ کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں

بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں

اسلام آباد: مشیر خزانہ نےکہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے