کرونا وائرس کے باعث اموات 11 ہزار 402 ہوگئیں

کرونا وائرس کے باعث اموات 11 ہزار 402 ہوگئیں

کراچی : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کورونا وائرس سے عالمی سطح پر 11ہزار 402 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں

متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اٹلی میں اس جان لیوا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد4ہزار 32 ہوگئی جبکہ47 ہزار افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔
اس کے علاوہ اسپین میں کورونا وائرس سے1093اموات ہوئیں اور 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، امریکا میں کورونا وائرس سے264افراد لقمہ اجل بن گئے، امریکہ کے اسپتالوں میں19 ہزار 640 مریض زیر علاج ہیں۔
فرانس میں450 افراد موت کا شکار ہوئے اور وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد12ہزارہوگئی ہے، سعودی عرب میں 344 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
انڈونیشیا میں کورونا کے60 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں یہاں اموات کی تعداد 32 ہوگئی، ملائیشیا میں مہلک کورونا وائرس کے130 نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں یہاں پر متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 30 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 258 ہوگئی جبکہ 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر بیمار ہونے والے91ہزار952افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد 449 ہے۔ کرونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 245 سندھ سے ہے، بلوچستان میں 81، پنجاب 78، کے پی میں 23 کرونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملزمان کی رہائی سے عوام کے تحظ کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے

ملزمان کی رہائی سے عوام کے تحظ کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے

کراچی : گورنر سندھ نے ویسٹ پاکستان پبلک آرڈیننس 1960 کے تحت اختیارات کا استعمال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے