پاکستانیوں کو ہیلتھ کورونا ٹیسٹ سےاستشنیٰ دیتے ہوئے نوٹم جاری کردیا

پاکستانیوں کو ہیلتھ کورونا ٹیسٹ سےاستشنیٰ دیتے ہوئے نوٹم جاری کردیا

کراچی: وزارت ہوابازی کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم کا مقصد براہ راست پروازوں کے ذریعے پاکستان آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے

براہ راست پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کے بغیر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی شرط کچھ دورانیےکیلئےختم کی گئی ، شرط کی نرمی کااختتامی وقت 21 مارچ کی صبح 5 بجے سے بڑھا کر 21 مارچ کی ہی رات 8 بجے تک مقرر کر دیا گیا ہے۔
21 مارچ کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا وائرس کی مصدقہ ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا لازم ہو گا، اس نوٹم کا اطلاق صرف ان پروازوں پر ہو گا، جو 21 مارچ 2020 صبح 5 بجے پرواز کی حالت میں ہوں گی۔
پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے سیکریٹری ایوی ایشن سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ہیلتھ ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے، برطانیہ اور یورپ سےپاکستان آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامناہے۔
کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط میں نرمی کے لئے اسپیشل کوارڈینیشن کمیٹی نے سفارش وزیراعظم کو بھجوائی تھی ، یہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبا اور سیاحوں کی وطن واپسی میں مشکلات کے پیش نظرکیا گیا جبکہ آئندہ مشتبہ مسافروں کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے