ایئر لائنز کے مالی ذخائرمیں تیزی سے کمی آ رہی ہے

ایئر لائنز کے مالی ذخائرمیں تیزی سے کمی آ رہی ہے

نیویارک: کئی ایک ایئر لائنز تکنیکی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں، ایئر لائنز کے مالی ذخائرمیں تیزی سے کمی آ رہی ہے، ایئر لاینز کے بیش تر طیارے گراؤنڈ ہو چکے اور نصف سے زیادہ پروازیں خالی جا رہی ہیں

کرونا کی وبا سے عالمی ہوابازی کی صنعت بند ہوتی جا رہی ہے، وائرس کو روکنے کے لیے سفری پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، اکثر ایئر لائنز کو دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے حکومتی معاونت کی ضرورت پڑے گی۔
دنیا کی تین بڑی ایئر لائن کمپنیاں اپنی حکومتوں سے مدد کی اپیل کر چکی ہیں، چند یورپی ایئر لائنز کی جانب سے بھی فوری امداد کی اپیلیں کی جا چکی ہیں، امریکی ایئر لائنز نے 50 بلین ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کی ہے، جب کہ ٹرمپ انتظامیہ ایئر لائنز کی امداد کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔ برطانوی ایئر لائنز نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ برطانوی ہوابازی صنعت کرونا وائرس کی وبا کے آگے نہیں ٹک سکے گی اگر ایمرجنسی مالی معاونت نہیں کی گئی۔
دنیا کی بڑی ایئر لائنز پہلے ہی اپنے اکثر طیارے گراؤنڈ کر چکی ہیں، پروازوں میں بھی کمی آ چکی ہے، کئی ایئر لائنز کی جانب سے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر بغیر تنخوا چھٹیوں پر چلے جائیں، جب کہ سینئر ایگزیکٹوز تنخواہوں میں کٹوتی کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے