کرونا مریضوں کو مفت راشن کا اعلان

کرونا مریضوں کو مفت راشن کا اعلان

پشاور:گزشتہ روز وزیر صحت، چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے سنگین بیمار ملازمین کو 15 دن کی چھٹی دی جائے گی

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ طورخم سے واپس آنے والے مشتبہ کیسز کو مذکورہ سینٹر منتقل کیا جائے، اجلاس میں اہم، ضروری بھرتیوں کے علاوہ تمام بھرتیوں کی منسوخی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ ریلیف خیبر پختون خوا کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کرونا وائرس کے مریضوں کو مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا ہے، راشن وائرس سے متاثرہ مریض کے اہل خانہ کو دیا جائے گا۔
مفت راشن انھیں دیا جائے گا جو سرکاری قرنطینہ میں ہیں، یہ راشن 20 کلو آٹا، 10 کلو چاول، 10 کلو چینی،5 کلو دال، دودھ وغیرہ پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رویت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، فواد چوہدری معاملے میں نہ الجھائیں

رویت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، فواد چوہدری معاملے میں نہ الجھائیں

پشاور: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے