ساہیوال بورڈ کے تحت منعقدہ نویں جماعت کے امتحانات میں بے ضابطگیاں عروج پر

ساہیوال بورڈ کے تحت منعقدہ نویں جماعت کے امتحانات میں بے ضابطگیاں عروج پر

پاکپتن: نویں جماعت کے منعقد ہونے والے امتحانات میں ایک مرتبہ پھر بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں، بورڈ امتحان کے دوران اصل امیدوار کی جگہ امتحانات میں حصّہ لینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا

اتنظامیہ نے پکڑ کر کمرہ امتحان سے نکال دیا اور ضابطے کی کارروائی کےلیے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی۔
بورڈ حکام کی جانب سے جاری امتحانی فہرست پر جعلی امیدوار کی تصویر لگائی گئی، امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں جعلی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بے ضابطگی سامنے آنے پر بورڈ حکام نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے معطل کرکے امتحانی فہرستوں کی جانچ پرتال کےلیے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ مزید تو کوئی جعلی امیدوار نہیں ہے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شفافیت سے منعقد کروانے کےلیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا

صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا

لاہور: عثمان بزدار فیلڈ اسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے