معروف اداکار فاروق ضمیر 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار فاروق ضمیر مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔

اداکار فاروق ضمیر سانس کی بیماری کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر تھے۔

90 کی دہائی میں فاروق ضمیر نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فاروق ضمیر نے اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے تھے۔

اداکار فاروق ضمیر نے درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں ’گڈریا‘، ’رانی ‘ اور ’سراغ زندگی‘ جیسے مشہور ٹی وی ڈراموں شامل ہیں۔

فاروق ضمیر نے ٹی وی کے علاوہ فلم میں بھی اداکاری کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی کام کیا۔

اداکار فاروق ضمیر کی تدفین 25 فروری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے