سندھ فوڈ اتھارٹی نے قومی شاہراہوں پر چیک پوسٹ

سندھ فوڈ اتھارٹی نے قومی شاہراہوں پر چیک پوسٹ

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن امتیاز ابڑو نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور اتھارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر سندھ کے عوام کی صحت کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے اتھارٹی کو بھرپور طریقے سے فعال کیا جارہا ہے

مضر اشیا کے ساتھ ملاوٹ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز کردیا گیاہے۔
سندھ میں کیلشیم کاربائیڈ سے پھل پکانے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا اسی طرح کسٹمزکی سطح پر فوڈ اتھارٹی درآمد کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاکا معیار بھی چیک کرے گی۔
فوڈ انڈسٹری کی تربیت کے لیے خصوصی اسکول قائم کردیا گیا ہے جہاں صنعتی عملے کو تربیت دی جائے گی کہ کس طرح اپنی مصنوعات اور پراسیس کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ڈھالا جاسکے، ملاوٹ کے تدارک کے لیے قانون سازی کی تجاویز تیار کی ہیں۔
اتھارٹی نے صوبہ میں کھلے دودھ کی پاسچرائزیشن کو لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے اسی طرح ملاوٹ کرنے والوں کی ناقابل ضمانت گرفتاریاں، خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجاویز حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے