نوازشریف کی وطن واپسی کے لیےقانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا

نوازشریف کی وطن واپسی کے لیےقانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا، دفتر خارجہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا

خط کے متن میں کہا گیا نوازشریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اب وہ ایک مجرم ہیں، وہ ضمانت پرنہیں انہیں پاکستان بھیجا جائے،تاکہ وہ باقی سزا مکمل کر سکیں۔
اس سے پہلے برطانوی حکومت نےپاکستان سےنواز شریف کااسٹیٹس معلوم کیاتھا، حکومت نےبتادیاتھا نواز شریف ضمانت پرہیں، حکومت نےذمے داری پوری کرتے ہوئےبرطانوی حکومت کو اسٹیٹس سے آگاہ کیا، نوازشریف کی وطن واپسی کے لیےقانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
نوازشریف کی روانگی سے قبل حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھا تھا ،خط میں نوازشریف کے سزا یافتہ ہونے اور علاج کیلئے برطانیہ آمد کا ذکر کیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے