سندھ میں سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے

سندھ میں سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے

اسلام آباد: مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرزند زرداری کی گفتگو سے سیاست پر ان کی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے

سندھ کا حال دیکھیں تو حادثاتی چیئرمین کی سیاست کے مستقبل کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے، سندھ میں سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
فرزند زرداری کے منہ سے بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلتا، بھارتی مظالم پر مذمت کا ایک لفظ تک سنائی نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کو وزیراعظم عمران خان کا کشمیر کا مقدمہ لڑنا، مودی کو بے نقاب کرنا برا لگا، بلاول کو اتنا برا لگا کہ خود ہی اعتراف کر کے ان کا ترجمان بن گیا۔
جعلی اکاؤنٹس،کرپشن کے پیسے کا جواب نہیں دیا، تھر میں بھوک سے اموات، اسپتالوں کی حالت زار کا جواب نہیں ملا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، لاڑکانہ میں کتوں کے راج پر گہری تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا

اسلام آباد: سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے