ٹڈی دَل سے مقابلے کے لیے چین ایک لاکھ بطخیں پاکستان روانہ

ٹڈی دَل سے مقابلے کے لیے چین ایک لاکھ بطخیں پاکستان روانہ

بیجنگ: چین کے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بطخ دن میں 200سے زیادہ ٹڈّیاں کھاجاتی ہے، اس اعتبار سے یہ کیڑے مار ادویات سے بھی زیادہ مؤثر ہے

فروری کے آغاز میں پاکستان نے دو دہائیوں کے دوران ٹڈی دَل کے بدترین حملوں کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔
چینی حکومت نے ٹڈیوں کے حملے سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹٰیم روانہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور ان کے ساتھ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے بطخیں بھی روانہ کی جائیں گی۔
ژجیانگ اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز کے سینیئر محقق لو لژہی بطخوں کو ٹڈیوں کے خلاف ’’حیاتیاتی ہتھیار‘‘ قرار دیتے ہیں۔
آئندہ چند ماہ میں مغربی سنکیانگ میں آزمایشی طور پر بطخوں کا استعمال شروع ہوگا۔ جس کے بعد انہیں پاکستان میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں بھی بھیجا جائے گا۔ 2000ٔمیں چین نے ٹڈل دل کا صفایا کرنے کے لیے ژجیانگ سے 30ہزار بطخیں سنکیانگ بھیجی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عالم دین چرچ میں فرائض انجام دیتے ہوئے

عالم دین چرچ میں فرائض انجام دیتے ہوئے

لبنان: ایک عالم دین کورونا کی روک تھام کے لئے جاری مہم کے تحت ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے