سویا بین ڈسچارج کرنے سے پہلے نمونے لیے جائیں گے

سویا بین ڈسچارج کرنے سے پہلے نمونے لیے جائیں گے

کراچی: پورٹ قاسم اتھارٹی کے ٹگ کے ذریعے بحری جہاز کو ایف اے پی برتھ پر لگایا گیا، جہاز سے سویا بین ڈسچارج کرنے سے پہلے نمونے لیے جائیں گے، نمونوں کے سیمپل لینے کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی مین ڈسچارجنگ کا فیصلہ کیا جائے گ

امریکا سے سویا بین لانے والے بحری جہاز ہرکولیس کو کراچی پورٹ سے ہٹائے جانے کے بعد پورٹ قاسم پر فوجی فرٹلائزر پر برتھ کر دیا گیا۔
ہ سویا بین کی ڈسچارجنگ سے قبل جہاز کا کورگو سیل رہے گا، لیبارٹری رپورٹ کے بعد فیومیگیشن بھی کی جائی گی۔ قبل ازیں زہریلی گیس کے ذمہ دار جہاز کو لنگر انداز کرنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، ملازمین کو ماسک بھی پہنائے گئے۔
شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے 14 اموات دراصل سویابین لانے والے امریکی جہاز ہرکولیس سے گرد پھیلنے کی وجہ سے ہوئی تھیں، سویابین لانے والا ہرکولیس جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا جسے اب پورٹ قاسم منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

صحافی نصر اللہ چوہدری کی سزا کالعدم قرار

صحافی نصر اللہ چوہدری کی سزا کالعدم قرار

کراچی:  نصر اللہ چوہدری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ لباس اہلکاروں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے