حج فارم میں ختم نبوتؐ کا حلف نامہ موجود ہے

حج فارم میں ختم نبوتؐ کا حلف نامہ موجود ہے

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ حج فارم میں ختم نبوتؐ کا حلف نامہ موجود ہے، بینکوں سے جو فارم مل رہا ہے وہ صرف ڈیٹا فارم ہے

 

ختم نبوت پر ہمارا ایمان اور عقیدہ حتمی اور اٹل ہے،حج درخواست فارم سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات درست نہیں ہیں۔
گزشتہ روز ترجمان مذہبی امور نے اطلاع دی تھی کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 24844 حج درخواستیں وصول ہو گئی ہیں، اور حج درخواستوں کی وصولی 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ یہ ہدایت بھی کی گئی کہ درخواست گزار بینک سے دستخط اور مہر شدہ رسید لازمی طلب کریں، کوائف میں غلطی کی صورت میں فوراً بینک سے تصحیح کرائیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ ) کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے