پورے پاکستان میں تیار کردہ یکساں نصابِ تعلیم متعارف

پورے پاکستان میں تیار کردہ یکساں نصابِ تعلیم متعارف

کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اسکول کے نصاب کو ڈیزائن کرنا صوبائی سبجیکٹ ہوگیاہے لیکن وفاقی وزیر تعلیم نے اس مقصد کے ساتھ ہی ایک قدم اٹھایا ہے کہ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کرایا جاسکے

حکومت اس منصوبے کی حمایت کرے گی۔ وزارت تعلیم کے ذریعے تیار کردہ نصاب پورے پاکستان کے تمام سرکاری ، نجی اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں پڑھایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ انھوں نے مدرسوں کی رجسٹریشن کے لیے وفاقی مدرس اور دیگر متعلقہ علماکو اعتماد میں لیا ہے، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعلیمی منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے متعلقہ کمشنرز کے ماتحت ڈویڑنل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
علما حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے مدارس کے لوگ امن کے فروغ اور مذہبی نصاب کے ساتھ باضابطہ تعلیم کو متعارف کرانے میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے ساتھ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کروانے سے متعلق تفصیلی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

لوگ کرونا وبا سے مر رہے ہیں مگر کے الیکٹرک شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے

لوگ کرونا وبا سے مر رہے ہیں مگر کے الیکٹرک شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمٰن نے کے الیکٹرک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے