وزیراعظم نےامریکا ،طالبان کے مذاکرات اور معاہدے میں قطر کےکردارکوسراہا

وزیراعظم نےامریکا ،طالبان کے مذاکرات اور معاہدے میں قطر کےکردارکوسراہا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے بنفس نفیس (ون آن ون) ملاقات کی جس کے بعد وفودکی سطح پربھی ملاقاتیں ہوئیں

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اورعالمی امورپرگفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم عمران خان اور امیرِ قطر امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے سماجی و معاشی شراکت داری مزیدمضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا
عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ فریقین افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر کو بھارت میں جاری مسلم مخالف فسادات سے آگاہ کیا اور وہاں کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہندوتوا نظریےسے متاثر بھارتی حکومت فسادات کی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

اسلام آباد:  25  مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے