ایرانی نائب صدر برائے خواتین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

ایرانی نائب صدر برائے خواتین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

تہران: ایرانی نائب وزیر صحت کے بعد نائب صدر  برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ان کی حالت فی الحال زیادہ سنگین نہیں اور وہ گھر پر ہی ہیں۔

ترک خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے نائب وزیر صحت بھی دو روز پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور ایران میں آج 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 245 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 26 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایران جانے والے دو پاکستانی شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں۔

 

پوپ فرانسس کورونا وائرس متاثرین سے اظہار یکجہتی کے بعد بیمار پڑ گئے

یہ بھی پڑھیں

عالم دین چرچ میں فرائض انجام دیتے ہوئے

عالم دین چرچ میں فرائض انجام دیتے ہوئے

لبنان: ایک عالم دین کورونا کی روک تھام کے لئے جاری مہم کے تحت ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے