نیا پولیو کیس ڈی جی خان کی یو سی تونسہ میں رپورٹ ہوا ہے

نیا پولیو کیس ڈی جی خان کی یو سی تونسہ میں رپورٹ ہوا ہے

لاہور: پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے نئے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی یو سی تونسہ میں 8 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہو گیا ہے

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بچے کی دائیں ٹانگ پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے، بچے کی حفاظتی ٹیکوں کی ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، ضلع میں 16 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔
15 فروری کو ذرایع وزارت صحت نے کہا تھا کہ ایک دن میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 4 پولیو کیسز کا تعلق خیبر پختون خوا سے جب کہ ایک کا بلوچستان سے تھا، جن علاقوں سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ان میں لکی مروت کی یو سی غنڈی حسن خیل، کوٹکہ عرب خان، یو سی اباخیل، اور پشین کی یو سی تراٹہ شامل تھے۔ موذی مرض کے شکار بچوں کے والدین پولیو ویکسی نیشن سے انکاری تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے