سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہو گیا

سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہو گیا

کراچی : کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 50 سرجیکل ماسک کےڈبےکی قیمت میں1500روپےتک اضافہ ہوا اور 80 روپے والا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے لگا

تاجروں نے سرجیکل ماسک مارکیٹ سےغائب کردیئے اسٹنگ آپریشن لیکن کسی کے کان پرجوں نہیں رینگی ،مارکیٹ میں سرجیکل ماسک کا باکس ایک ہزارروپے کاہوگیا ہے۔
جس کے پاس ماسک ہے وہ بلیک کررہا ہے،ماسک بیرون ملک اسمگل ہورہے ہیں،مارکیٹ میں ہرگھنٹے بعد ماسک کے ریٹ تبدیل ہورہے ہیں۔
کورونا کے دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ہے دوسرے شخص کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور وہ بھی ایک ہفتے قبل ایران سے لاہور پہنچا تھا۔
متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خون کے نمونے لے کر قومی ادارہ صحت بھیجے گئے۔
کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان اور سندھ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں

سکھر: ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے