اقوام متحدہ کے دفتر میں کروناوائرس کاکیس سامنےآگیا

اقوام متحدہ کے دفتر میں کروناوائرس کاکیس سامنےآگیا

ویانا: جان لیوا وائرس دنیا بھر کیلئے خطرہ بن گیا ، آسٹریاکےدارالحکومت ویانامیں یواین دفترمیں کروناوائرس کاکیس سامنےآگیا ہے ، دفتر میں مختلف ممالک کے تقریباً 5 ہزار لوگ کام کرتے ہیں

برازیل، ناروے اور جارجیا میں کرونا وائرس کے پہلے کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں ،جبکہ جنوبی کوریا میں مریضوں کی تعداد پندرہ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ ایران میں کورونا وائرس سے انتیس افراد جان سے گئے۔
امریکا میں ساٹھ افراد وائرس کا شکار ہیں، اٹلی میں بھی وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر بارہ ہوگئیں ،جبکہ چار سو افراد متاثرہیں، اٹلی کے صدر نے اسٹاف میں وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو قرنطنیہ کرلیا ہے۔یورپ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور برطانیہ میں بیماری پھیلنے کے خدشات کے باعث 30 سے زائد اسکول بند کردیئے ہیں۔
کویت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پچیس اور بحرین میں چھبیس ہوگئی جبکہ عراق نے وائرس کو روکنے کیلئے نو ممالک سے آنے والوں پر پابندی لگادی ہے۔
دو ماہ کے دوران چین میں وائرس 2700 سے زائد افراد ہلاک جبکہ اٹہتر ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ 38ممالک میں کروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد81ہزارہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرمنی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما

جرمنی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما

جرمنی: شہر ایسین میں شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے