امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری

امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری

واشنگٹن: گزشتہ 9 مباحثوں میں 78 سالہ سینیٹر برنی سینڈرز مقبولیت میں سب سے آگے ہیں، تاہم سینڈرز کو ماضی کے بیانات کے باعث مباحثے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران سابق نائب صدر جوبائیڈن نے بھی مباحثے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی

 

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی کا مقابلہ جاری ہے، جنوبی کیرولینا میں مباحثے کے دوران 7 امیدواروں نے ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر الزامات لگائے
مائیکل بلومبرگ اور الزبتھ وارن بھی ڈیموکریٹ ووٹرز کو متاثرکرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ڈیموکریٹ کی جانب سے جو بائیڈن، مائیکل بلومبرگ، پیٹ بیٹی جیج، تلسی گبرڈ، ایمی کلوبچر، برنی سینڈرز، ٹام اسٹائر، الزبتھ وارن کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جب کہ ری پبلکنز میں روک ڈی لا فونٹے، ڈونلڈ ٹرمپ اور بل ویلڈ کے درمیان مقابلہ ہے۔ ڈیموکریٹس کے درمیان مقابلہ تیزی سے سکڑتا جا رہا ہے، رواں سال جب یہ مباحثہ شروع ہوا تھا تو 25 سے بھی زیادہ امیدوار تھے جو اب 8 رہ گئے ہیں۔
برنی سینڈرز کو سب سے زیادہ 24 ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے، جوبائیڈن کو 9 اور بیٹی جیج کو 3 کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات 3 نومبر 2020 کو منعقد ہوں گے جس میں اب نو ماہ سے کم وقت رہ گیا

یہ بھی پڑھیں

جرمنی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما

جرمنی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما

جرمنی: شہر ایسین میں شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے