ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز کو برج پر لگانے پر پابندی

ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز کو برج پر لگانے پر پابندی

کراچی: ایران سے کراچی آنے والے طیارے کو آئسولیٹڈ جگہ پر پارک کرایا گیا، ایئر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ پرواز کو برج پر لگانے پر پابندی لگا دی گئی تھی، مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے رن وے پر اتارا گیا

ایئر پورٹ منیجر کے مطابق محکمہ صحت کے عملے نے رن وے پر ہی تہران سے کراچی پہنچنے والی پرواز آئی آر 812 کے مسافروں کی اسکریننگ کی، حفاظتی اقدامات کے تحت ایمبولینس بھی طلب کی گئی، ہیلتھ ڈکلیئریشن کے ساتھ مسافروں سے سفری ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔
دو دن قبل ایران کے شہر مشہد سے لاہور پرواز w5-5111 پہنچی تھی، جب کہ لاہور سے مشہد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز w5-5110 روانہ ہوئی، آج جمعرات کو دوپہر تین بجے لاہور سے تہران غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز w5-1194 روانہ ہوگی جب کہ تہران سے پرواز w5-1195 آج ڈیڑھ بجے لاہور پہنچے گی۔
ایران، جنوبی امریکا اور افریقا سے آنے والے مسافروں سے خاص طور پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروائے جا رہے ہیں، چین سے براہ راست لاہور اور کراچی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل ہیں، پی آئی اے یا چائنا سدرن کی کوئی پرواز براہ راست پاکستان اور چین کے درمیان نہیں چل رہی۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ‏کرونا وائرس کے تناظر میں پاکستان بھر میں ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ایئر پورٹ مینجرز کو ایک بار پھر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزارت صحت کی مشاورت سے 100 فی صد اسکریننگ کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں

سکھر: ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے