عمرہ اور سیاحت کو عارضی طور پر معطل کردیا

عمرہ اور سیاحت کو عارضی طور پر معطل کردیا

سعودی عرب: وزارت امور خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ معطلی عارضی ہے تاہم انہوں نے اس کے خاتمے کا وقت نہیں بتایا، ساتھ ہی یہ بات بھی واضح نہیں کہ جولائی کے مہینے میں آنے والا حج اس سے متاثر ہوگا یا نہیں

سعودی عرب میں اس وقت تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم اس کے پڑوسی ممالک میں یہ پھیل چکا ہے۔
اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس معطلی سے کہ کونسے ممالک اس سے متاثر ہوں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے صحت حکام اس کا فیصلہ کریں گے کہ وائرس کہاں پر خطرناک حد تک ہے۔ وائرس سے ایشیا میں کئی سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان، سویڈن، ناروے، گریس، رومانیہ اور الجیریا میں بھی پہلی مرتبہ کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔
ادھر ایشیا سے باہر امریکا می بھی مذکورہ وائرس موجود ہے اور امریکی صحت اتھارٹیز کے پاس اس وقت 59 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں زیادہ تر جاپان کے ایک بحری جہاز میں موجود افراد شامل ہیں۔
کورونا وائرس کو جراثیموں کی ایک نسل Coronaviridae کا حصہ قرار دیا جاتا ہے اور مائیکرو اسکوپ میں یہ نوکدار رنگز جیسا نظر آتا ہے، اور نوکدار ہونے کی وجہ سے ہی اسے کورونا کا نام دیا گیا ہے جو اس کے وائرل انویلپ کے ارگرد ایک ہالہ سے بنادیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکاکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا

امریکاکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا

امریکا: کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے