مسلمانوں پرحملے روکنے میں ناکامی پر اپنی بے بسی کا اعتراف

مسلمانوں پرحملے روکنے میں ناکامی پر اپنی بے بسی کا اعتراف

نئی دہلی: وزیراعلی دہلی اروندکیجریوال آرایس ایس کے غنڈوں کو مسلمانوں پرحملوں سے روکنے میں ناکام ہیں ، اروند کیجریوال نے اپنی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا دہلی کی صورتحال تشویشناک ہے

پولیس صورتحال پرقابونہ پاسکی، مرکزی حکومت کوخط میں کرفیو کے نفاذ اورفوج طلب کرنے کا کہا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران دہلی میں آرایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے مسلم اکثریتی علاقوں میں 20 مسلمانوں کو قتل کردیا اور 190سے زائد زخمی ہے جبکہ درجنوں دکانوں،گھروں اورپٹرول پمپ کولوٹ مار کے بعد جلا ڈالا۔
زخمیوں میں متعددکی حالت نازک ہے ، جس کے باعث اموات میں اضافے کاخدشہ ہے، دہلی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ دہلی پولیس عوام کے تحفظ کویقینی بنائے۔
دہلی کے5مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیونافذ کردیا گیا ہے اور اور پولیس کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے امن کی اپیل کی اور کہا کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

جرمنی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما

جرمنی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما

جرمنی: شہر ایسین میں شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے