جمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

جمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ جمعرات کی شام ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث جمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی،جہلم اورسرگودھا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے، اس دوران لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بادل برسیں گے۔
جمعرات سے ہفتے کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ صوبہ سندھ میں موسم خشک رہےگا تاہم سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں کل سےہفتےتک طوفانی بارشوں کا امکان ہے ، طوفانی ہوااورموسلا دھار بارشوں کانظام کل پنجاب میں داخل ہوگا، جس سے لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہالپور اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں گرد کے طوفان اور بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

متاثرہ مریضوں کے لیے کلوروکین اور ہائیڈرو آکسیروکلروکین سے علاج کرنے کی اجازت

متاثرہ مریضوں کے لیے کلوروکین اور ہائیڈرو آکسیروکلروکین سے علاج کرنے کی اجازت

پنجاب: حکومت پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے