کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی 4 ٹرینوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا

کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی 4 ٹرینوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا

راولپنڈی: وزارت ریلوے نے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی چاروں ٹرینیں واپس آ چکی ہیں

شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو بند کر دیا گیا ہے، جب تک تفتان کوئٹہ بارڈر نہ کھلے تب تک ریلوے ٹریفک بند رہےگی، عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سامان اور دوسری چیزوں کی بکنگ واپس لے لیں۔
ہ کرونا وائرس سے ایران میں اموات کی تعداد 15 ہو گئی ہے، جب کہ 65 متاثر ہوئے ہیں، تہران سمیت 14صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، وائرس منتقلی کے خدشے کے پیش نظر پاک ایران بارڈر چوتھے روز بھی بند رہا، بلوچستان حکومت نے سرحد پر اسکریننگ مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف چین سمیت پوری دنیا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار715 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے ہر قسم کی ملکی پروازوں کی معطلی کا دورانیہ 2 اپریل سے بڑھا کر 11 اپریل کردیا

حکومت نے ہر قسم کی ملکی پروازوں کی معطلی کا دورانیہ 2 اپریل سے بڑھا کر 11 اپریل کردیا

راولپنڈی: ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر نے ایک پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے