برطانوی ڈاکٹر نوازشریف کو شدید بیمار قراردینے سے ہچکچا رہے ہیں

برطانوی ڈاکٹر نوازشریف کو شدید بیمار قراردینے سے ہچکچا رہے ہیں

اسلام آباد: فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ آخر نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جا رہیں

بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ٹیسٹ پاکستان میں ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ہیں، برطانوی ڈاکٹر نوازشریف کو شدید بیمار قراردینے سے ہچکچا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی میڈیکل ٹیسٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو انکوائری بٹھانی چاہیئے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انکوائری کمیٹی محکمہ صحت، لیبارٹری اورڈاکٹرصاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں

 اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے