’می ٹو‘ مہم کی وجہ بننے والے ہاروی وائن اسٹائن پر زیادتی و ہراسانی کے الزامات ثابت

’می ٹو‘ مہم کی وجہ بننے والے ہاروی وائن اسٹائن پر زیادتی و ہراسانی کے الزامات ثابت

نیویارک: 80 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے الزامات میں گرفتار  ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن کو  2 الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق 67 سالہ ہالی وڈ پروڈیوسر  ہاروی وائن اسٹائن پر  تھرڈ ڈگری ریپ اور فرسٹ ڈگری کرمنل جنسی حرکت کے الزامات ثابت ہوئے جن پر انہیں 25 برس تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیویارک کی عدالت نے ہاروی وائن اسٹائن کو سب سے سنگین الزام یعنی عادتاً یا شکار کے طور پر خواتین کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کے الزام میں بری کردیا  ہے، جس پر انہیں عمر قید ہوسکتی تھی۔

دوسری جانب 2013 میں 2 خواتین سے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات کے مقدمے کا سامنا انہیں لاس اینجلس میں بھی کرنا ہے۔

 

اردن نژاد امریکی جولیا نشیوات داخلہ سیکیورٹی کے لیے ٹرمپ کی مشیر مقرر

یہ بھی پڑھیں

میگھن مارکل نے ایجنٹ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

میگھن مارکل نے ایجنٹ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

نیویارک: شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد میگھن مارکل نے اپنے ایجنٹ کو اہم ذمہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے