ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں

ایان علی توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس برہم نظر آئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کے احکامات پر عملدرآمد ہو چکا۔؟ ایان علی کی توہین عدالت کیس پر فیصلہ دے چکے ہیں، تفصیلی فیصلہ بھی جلد آ جائے گا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بعد تمام درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں، ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں، اگر کسی ہمارے حکم پر عمدرامد نہ ہوا تو ہم ہائی کورٹ پر نہیں چھوڑیں گے خود دیکھیں گے ۔

وزارت داخلہ کے وکیل کی توہین عدالت کی درخواست پر نقطہ چینی پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اور کہا اگر آپ کا اصرار ہے تو پورے معاملے کو دوبارہ دیکھ لیتے ہیں پھریہ نہ ہو آپ ہائی کورٹ کی توہین عدالت بھول جائیں، ہم خود آپ کو توہین عدالت پر طلب کر لیں۔

عدالت کی برہمی کے بعد وزارت داخلہ کے وکیل نے یقین دھانی کروائی کہ حکومت سے ہدایت لے کر وقفے کے بعد عدالت کو آگاہ کردیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام نہیں کیا ان سے باز پرس ہوگی

جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام نہیں کیا ان سے باز پرس ہوگی

‘اسلام آباد: پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک یہ اقدامات اٹھائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے