موجودہ حکمران داخلی خارجی اورملکی سالمیت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں

موجودہ حکمران داخلی خارجی اورملکی سالمیت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں

ملتان: بلاول بھٹو نے بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمران داخلی خارجی اورملکی سالمیت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں

بہتر ہے حکمران مارچ سے پہلے ہی خود استعفیٰ دے کر عوام کی جان چھوڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف کے نام پر لولی پوپ دے رہی ہے غریب عوام پر آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا ایک اور باب گرنے والا ہے۔بجلی گیس بم بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ آٹے چینی کے اصل چور اور ڈاکو حکمرانوں کی صفوں میں موجود ہیں ان کو کب بے نقاب کیا جائیگا اور سزا ملے گی ۔کمیٹیاں بنا کرعوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
پہلے ہفتے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دے کر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے