جناح اسپتال میں کینسر کے علاج کیلیے کوئی فیس نہیں لی جاتی

جناح اسپتال میں کینسر کے علاج کیلیے کوئی فیس نہیں لی جاتی

کراچی: دنیا بھر میں کینسر کے علاج کے لیے سائبرنائف ٹیکنالوجی کی مد میں نوے ہزار سے ایک لاکھ ڈالر لیے جاتے ہیں

جناح اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی جے پی ایم سی کے سائبر نائف یونٹ میں دنیا کے بارہ ممالک اور 135شہروں سے مریض مفت علاج حاصل کرچکے ہیں

سائبر نائف روباٹک ریڈیالوجی کا نیا یونٹ قریبا چار اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی لاگت سے قائم کیاگیا ہے اس سے قبل بھی دوہزار بارہ میں سندھ حکومت اور مریض بہبود فاؤنڈیشن نے سائبر نائف روباٹک یونٹ قائم کیا تھا، جناح اسپتال میں قائم ہونے والے سائبر نائف روباٹک سرجری یونٹ نے اب تک دنیا بھر کے 8000سے زائد کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔
جناح اسپتال کے ہیڈ آف سائبر نائف وشعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرطارق محمود نے بتایا کہ کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور اس مرض کے پیچیدہ اور مہنگے علاج کے لیے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے جناح اسپتال میں دوسرے سائبر نائف روبوٹک یونٹ کے آپریشنل ہونے کو سندھ حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں

سکھر: ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے