اعظم خان کی نصف سنچری نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی

اعظم خان کی نصف سنچری نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شین واٹسن 15 رنز بنا رن آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد کو 7 رنز پر محمد موسیٰ نے پویلین کی راہ دکھائی۔
کپتان سرفراز احمد نے 21 رنز بنائے، اعظم خان نے 33 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے 2 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، عاکف جاوید، عماد بٹ اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 168 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور کوئٹہ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوڈ ملان نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں بین کٹنگ نے پویلین کی راہ دکھائی، کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لک رونچی 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسین طلعت 19 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے، کولن انگرام 6 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آصف علی کو 19 رنز پر محمد حسنین نے عبدالناصر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، کپتان شاداب خان 8 رنز بنا کر چلتے بنے، فہیم اشرف 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 4 کھلاڑیوں‌ کو پویلین کی راہ دکھائی، بین کٹنگ نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کے خلاف جنگ میں باکسرعامرخان کا پاکستان کو امداد دینے کا اعلان

لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں پاکستانی نژاد برطانوی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے