مدرسے کے قاری کی طالبعلم پر پائپ سے تشدد

مدرسے کے قاری کی طالبعلم پر پائپ سے تشدد

مردان: مسجد میں قاری ایک کم عمر طالبعلم کو پائپ سے ماررہاہے بچے کی چیخیں سن کر ایک شخص واقعے کی ویڈیو بناتا ہوا مسجد میں داخل ہوتا ہے جسے دیکھ کر بچہ وہاں سے بھاگ جاتا ہے

بچے پر تشدد کرنے والا قاری اس کے پیچھے جاتا ہے جہاں ڈرا سہما بچہ وضو خانے میں درد سے کانپ رہا ہوتا ہے۔
قاری بچے کو کھینچتے ہوئے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔  ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ مسجد کے امام نے بچے کو اتنا مارا کہ شاید اس کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ اس واقعے کا نوٹس لیں
پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بچے پر تشدد کرنے والے قاری سیف الرحمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ جب کہ قاری کے خلاف مردان شیرگڑھ کے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے۔ شاندانہ گلزار نے مزید کہا کہ یہ اسلام نہیں بلکہ بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں جو بچوں پر تشدد کرتے ہیں۔ بچوں پر جسمانی تشدد کے قوانین میں تبدیلی کی فوری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کردیا

بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کردیا

پشاور: کوروناوائرس کے شدیدترین خطرات کے باعث بی آر ٹی کے مختلف اسٹیشنوں پر ٹیکنیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے