پولیو ویکسین کے قطرے شریعت سے مطابقت رکھتے ہیں

پولیو ویکسین کے قطرے شریعت سے مطابقت رکھتے ہیں

اسلام آباد: پاکستان علما کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے دیگر مذہبی عالموں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان افراد کی مذمت کی جو انسداد پولیو مہم کی مخالفت اور اسے ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہیں

پاکستان علما کونسل، دارالافتا پاکستان، وفاق المساجد، مدارسِ پاکستان اور نمایاں علما و مشائخ نے نہ صرف پولیو کے قطروں کو حلال بلکہ انسانوں کے لیے مفید قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں فتوے بھی جاری کیے گئے ہیں کہ پولیو کے قطروں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا‘۔
حافظ طاہر اشرفی نے علما اور مذہبی اسکالرز سے اپیل کی کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور نماز جمعہ کے خطبے میں بھی یہ پیغام دیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
’5 سال سے کم عمر بچوں کے والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی ہو، ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پوری اسلامی دنیا سے مذہبی اسکالرز نے فتوے دیے ہیں کہ پولیو ویکسین میں شریعت کے خلاف کچھ نہیں‘۔
ملک میں پولیو کے مرض میں اضافے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وزارت صحت کی نااہلی اور ناکامی کا ظاہر کرتا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ’میں والدین سے بھی درخواست کرتا ہوں کیوں کہ اگر انہوں نے اپنے 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے تو آخر میں ان کے اپنے بچوں کو تکیلف کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ آخرت میں اپنے بچوں کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ ہوں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: خصوصی طیارہ پی کے 9814 عراق میں پھنسے 136 پاکستانیوں کولے کراسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے