پمپس پر پیٹرول کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے

پمپس پر پیٹرول کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے

کراچی: نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سپلائی بند ہونے سے پیٹرول کی قلت کی افواہیں پھیل گئی تھیں، مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ بند ہونا بھی شروع ہو گئے تھے جس کی وجہ سے پی ایس او کے پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

اس وقت شہر کے پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں، اور پیٹرول کی قلت کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں،
پی ایس او نے آئل ٹرمینل بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، ترجمان پی ایس او کا کہنا تھا کہ کیماڑی ٹرمینل بند رکھنے کا فیصلہ عملے اور کنٹریکڑز کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کے 23 میں سے 22 آئل ٹرمینل مکمل طور پر فعال ہیں، اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات تسلی بخش مقدار میں دستیاب ہے، جب کہ کیماڑی ٹرمینل عارضی بند ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی متاثر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

صارفین بینکوں سے مناسب جواب نہ ملنے پر ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں

صارفین بینکوں سے مناسب جواب نہ ملنے پر ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں

کراچی: اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے بینک صارفین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے