قوام متحدہ کے سیکریکٹری جنرل انتونیو گوتریس کرتارپور پہنچ گئے

قوام متحدہ کے سیکریکٹری جنرل انتونیو گوتریس کرتارپور پہنچ گئے

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کرتار راہداری کے منصوبے کے دورہ کرایا گیا اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی گئی

بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے۔
دربار کرتارپور صاحب سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے۔
کہا گیا کہ راہداری کا مقصد سکھ برادری کو ان ی مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے، پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
انتونیو گوتریز گردوارہ گئے جہاں انہوں نے سکھ مذہبی رہنماؤن سے ملاقات کی اور گردوارہ کے کچن کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں روایتی دال چاول کھانے میں پیش کیا گیا۔
اس کچن سے گردوارہ کا دورہ کرنے والے تمام سکھ زائرین کو مفت کھانا کھلایا جاتا ہے جو تمام سکھ گردواروں میں روایت ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل نے سکھ مذہب کی روایتی رومال سر پر باندھ رکھا تھا جبکہ سکھ برادری کے پردھان نے انہیں متعدد یادگاری تحفے بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیمی رکاوٹ کم سے کم کرنے کے لیے تعاون کی ضرورت

تعلیمی رکاوٹ کم سے کم کرنے کے لیے تعاون کی ضرورت

اسلام آباد: کچھ جامعات میں آن لائن کلاسز کی شکایات پر مواد کا معیار، ادائیگی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے