وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے

وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے ، اسکیم سے ملک بھر کی 375 پسماندہ یوسیز میں ایک لاکھ 76 ہزار خاندان مستفید ہوں گے ، ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ سامنے آگیا، احساس پروگرام کےتحت انتہائی غریب افرادکومفت اثاثہ جات فراہم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، جس میں گائے، بکریاں، رکشے، ٹھیلے اور دکانوں کے لیے مفت سامان فراہم کیا جائے گا
احساس اثاثہ جات پروگرام میں فی خاندان 60 ہزار تک کےاثاثےمفت دیےجائیں گے اور 60 فیصدخواتین اور30فیصدنوجوانوں بھی اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہوں گے جبکہ پروگرام میں مستحق افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ مستحقین کا تعین احساس پروگرام کےغربت سروے سےکیا جائے گا، جس میں خیبرپختونخوا کے10،پنجاب کے3، سندھ کے 7اور بلوچستان کے3 اضلاع شامل ہیں، منصوبے سے لاکھوں بے روزگار افراد کوروزگار میسر آئے گا۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس اثاثہ جات پروگرام مستحقین کو با اختیار بنائیں گے ،پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذریعہ آمدن بنےگا۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے ہر قسم کی ملکی پروازوں کی معطلی کا دورانیہ 2 اپریل سے بڑھا کر 11 اپریل کردیا

حکومت نے ہر قسم کی ملکی پروازوں کی معطلی کا دورانیہ 2 اپریل سے بڑھا کر 11 اپریل کردیا

راولپنڈی: ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر نے ایک پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے