کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

ڈیرہ اسمٰعیل: شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین کے قریب امپرووائسڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) واحد محمود نے بتایا کہ کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا صبح تقریباً 7 بجکر 50 منٹ کے قریب ہوا۔
دھماکے میں جس پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا وہ پولیو کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔
ڈی پی او کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
یہاں یہ مدنظر رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملے عام ہیں اور یہ ملک سے پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔
گزشتہ برس خیبرپختونخوا میں پولیو ورکرز پر حملوں کے باعث سیکیورٹی کو بھی ریڈ الرٹ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کردیا

بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کردیا

پشاور: کوروناوائرس کے شدیدترین خطرات کے باعث بی آر ٹی کے مختلف اسٹیشنوں پر ٹیکنیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے