یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئیترس 16فروری کوپاکستان پہنچیں گے

یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئیترس 16فروری کوپاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس16فروری کو پاکستان پہنچیں گے ، جہاں وہ نسٹ میں سینٹرفارپیس اینڈاسٹیبلٹی کادورہ اور یواین امن مشن میں پاکستان کے سفر پر تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے

سیکریٹری جنرل مختلف امن مشن میں خدمات دینےوالےاہلکاروں سےملاقات بھی کریں گے ، امن دستوں کی تربیت کیلئےسینٹرفارپیس اینڈسٹیبلٹی مارچ2013میں قائم ہوا تھا اور 2013 میں یواین کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔
سینٹرمیں ملٹری،پولیس،سول حکام کویواین امن مشن کی تربیت دی جاتی ہے، سینٹرفارانٹرنیشنل پیس اینڈسٹیبلٹی امن مشن پر11مختلف کورسز کرارہا ہے ، یو این ملٹری آبزرورز، اسٹاف، پروٹیکشن کورسز اس کے علاوہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سول سرونٹس کے کیسز پر نظر ثانی اور ان کی ترقیوں کی تجاویز

سول سرونٹس کے کیسز پر نظر ثانی اور ان کی ترقیوں کی تجاویز

اسلام آباد: سی ایس بی نے یکے بعد دیگرے 27 تا 29 جنوری 2020 تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے