عراق بہت جلد کراچی میں دوبارہ قونصل خانہ کھولے گا

عراق بہت جلد کراچی میں دوبارہ قونصل خانہ کھولے گا

کراچی: عبدالسلام نے کہا کہ عراقی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے کراچی بہت اہم اور محفوظ مقام ہے، پاکستانی مینوفیکچررز اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کر رہے ہیں جو عراق کو برآمد کی جا سکتی ہیں

عراقی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عبدالسلام صدام موحیسین نے چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق بہت جلد کراچی میں دوبارہ قونصل خانہ کھولے گا جو کراچی پورٹ سٹی کے شہریوں کو ویزے سے متعلق تمام خدمات فراہم کرے گا۔
عراق نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، غذائی اشیا سمیت پاکستان سے سیمنٹ بھی عراق میں برآمد کیا جا رہا ہے، عراقی و پاکستانی حکومتوں کو تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
صدر کراچی چیمبر آغا شہاب نے کہا کہ سرحد پار کاروبار کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، 2018 میں پاکستان کی عراق کو برآمدات 23.71 ملین ڈالر کے برابر تھیں، جب کہ پاکستان کی عراق سے درآمدات 2018 میں 49.61 ملین ڈالر تھیں۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے لیے سی پیک کے تحت وسیع مواقع موجود ہیں، خصوصی اکنامک زونز عراقی سرمایہ کاروں کے حق میں مشترکہ شراکت داری و سرمایہ کاری کے لیے مثالی ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

کراچی: سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے