ترک صدر چوتھی مرتبہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

ترک صدر چوتھی مرتبہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: ترک صدر چوتھی مرتبہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے، انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران 2016 میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا اور پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا تھا

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اراکین نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب سے قبل رجب طیب اردوان دو طرفہ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے۔
رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان، پاکستان-ترکی ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے اور پاکستان-ترکی بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
اجلاس میں طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا امکان بھی ہے۔
ترک صدر کی آمد کے موقع پر نور خان ایئربیس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں استقبالی پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ٹھیک ہیں

عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ٹھیک ہیں

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے