تمام اسکولوں اور مدارس میں 2 ماہ کے لیے کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی گئی

تمام اسکولوں اور مدارس میں 2 ماہ کے لیے کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد: شہر کے تمام اسکولوں اور مدارس میں 2 ماہ کے لیے کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس پابندی کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس پر بھی ہوگا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کولڈ ڈرنکس پر پابندی کے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ پابندی سے قبل سوشل میڈیا پر پول کرایا گیا تھا، 90 فی صد حق میں رائے آئی، سروے کے تحت لوگوں کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے پابندی عائد کی گئی، اس سے قبل سافٹ ڈرنکس پر پنجاب میں بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی کولڈ ڈرنکس بچوں کے لیے مضر صحت ہیں، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی تجاویز پر اسلام آباد میں بھی ان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پابندی سے متعلق اور عوامی آگاہی کے لیے جلد تشہیر کا بھی آغاز کیا جائے گا، انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے بھی جلد تجویز وفاقی حکومت کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

وائرس کے گراف کا مسلسل نیچے آنا تسلی بخش امر ہے

اسلام آباد: عیدالاضحی پر ایس او پیز پر سختی سےعمل کرایا جائے ، ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے