فوجی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار کی خود کشی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

مقبوضہ کشمیر میں راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کے سپاہی نے ڈیوٹی کے دوران زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کی۔

کشمیر میڈیا سروس رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے سپاہی کی شناخت ’بلرام سنگھ ‘کے نام سے ہوئی ہے جو راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کا سپاہی تھا جو ضلع اسلام آباد کے علاقے اشمقام میں تعینات تھا۔

اس واقعے کے بعد جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کرنے والوں کی تعداد 446 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں کے علاقے ’طلاب ٹیِل ‘ میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے اور اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف تھا کہ عمارت کی پہلی منزل بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شہریوں اور 2 فائرمینز سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

عمارت اس وقت بیٹھی جب فائر بریگیڈ کا عملہ عمارت میں لگی آگ بجھانے میں مصروف تھا۔

 

لندن، چانسلر ساجد جاوید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

یہ بھی پڑھیں

ایران نےچاہ بہار بندرگاہ سے زاہداں تک ریلوے منصوبے کو خود سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایران نےچاہ بہار بندرگاہ سے زاہداں تک ریلوے منصوبے کو خود سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایران: ایرانی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 628 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کی تعمیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے