اداکارہ سنگیتا پاکستانی اداکاراؤں کے ایوارڈ شو کے لباس پر ناراض

اداکارہ سنگیتا پاکستانی اداکاراؤں کے ایوارڈ شو کے لباس پر ناراض

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول و سینئر اداکارہ سنگیتا نے نجی ٹی وی کے شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سنگیتا سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں کہا کہ ’جب میں  پاکستانی ایوارڈ شو میں نوجوان اداکاراؤں کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت عجیب محسوس ہوتا ہے‘۔

سنگیتا نے مزید کہا کہ’آج کی اداکاراؤں کو دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ آپ ہالی ووڈ کی نقل کیوں کر رہی ہیں؟‘۔

 انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کو کہا کہ آپ اپنی ثقافت یعنی پاکستانی طرزِ لباس اپنائیں‘۔

سینئر اداکارہ سنگیتا نے اداکاراؤں کو مزید کہا کہ ’اگر آپ چوڑی دار پجامہ، شلوار قمیض، لمبی فراک اور بڑے دوپٹے پہنیں تو دیکھیں کہ آپ کتنی حسین لگیں گی‘۔

اُنہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’آپ پاکستانی طرز کے لباس پہننے کے بجائے چھوٹی چھوٹی اور نامناسب میکسیاں پہن کر آتی ہیں جو مجھے بلکل اچھا نہیں لگتا ‘۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں جب بھی کوئی ایوارڈ شو کی تقریب منعقد ہوئی تو متعدد اداکاراؤں کو مغربی طرز کے لباس میں ہی دیکھا گیا جب کہ بے حد کم پاکستانی اداکاراؤں کو روایتی پاکستانی لباس میں دیکھا گیا ہوگا۔

ماورا نے اپنے اور عروا کے نام کے ساتھ جڑا مسئلہ حل کردیا

یہ بھی پڑھیں

صادقین کو منفرد مصوری کی بناء پرپکاسو آف دی ایسٹ کا لقب بھی دیا گیا

صادقین کو منفرد مصوری کی بناء پرپکاسو آف دی ایسٹ کا لقب بھی دیا گیا

کراچی: قرآن پاک کی آیات بالخصوص سورہ رحمن کی مکمل مصوری جس دلنشین اور جداگانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے