بافٹا ایوراڈز 2017: لالا لینڈ بہترین فلم قرار

برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں میوزیکل فلم لا لا لینڈ نے بہترین فلم کے ایوارڈ سمیت 5 ایوارڈز حاصل کرلیے۔

میوزیکل فلم ’لالا لینڈ‘ سال کی بہترین فلم ثابت ہو رہی ہے اور اب تک یہ فلم تمام بڑے ایوارڈز جیت چکی ہے۔ برطانیہ کے شہر لندن میں سجنے والی 70ویں بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں بھی فلم نے 5 ایوارڈز حاصل کیے۔

فلم کو 11 زمروں میں نامزد کیا گیا تاہم اس نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین سینماٹو گرافی، اور بہترین موسیقی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

لالا لینڈ چند دن قبل ہیگولڈن گلوب ایوارڈزمیں 7 زمروں میں ایوارڈز حاصل کر چکی ہے، جبکہ رواں سال اس فلم کوآسکر ایوارڈزکے لیے بھی 144 زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔

ستاروں سے سجی تقریب کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مدلٹن جلوہ گر ہوئے۔

تقریب میں شامل تمام شرکا نے شاہی جوڑے کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی

جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی

ہولی وڈ: یہ خیال تو پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ ’جوکر‘ نئے ریکارڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے