حکومت چین کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے

حکومت چین کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے

اسلام آباد: اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر دیکھا جارہا ہے اور تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے انشااللہ جلد فیصلہ کرلیا جائے گا، ہمیں آپ کی پرواہ ہے

تمام آپشنز ٹیبل پر موجود ہیں اور حکومت معاملے پر توازن برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستانیوں، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے چینی ریگولیشنز اینڈ ایڈوائزریز کی صورتحال پر ہمیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا، معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں اور ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں’۔
دریں اثنا انہوں نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ ‘میرے چین میں طالب علموں اور ان کے باعزت اہلخانہ کے افراد، ہم صورتحال پر اعلیٰ سطح پر بات کر رہے ہیں اور کورونا وائرس کی تباہ کن صورتحال کے حوالے سے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے بہتر فیصلہ کریں گے’۔
چین میں رہنے والے ایک پاکستانی شہری نے انہیں جواب دیا کہ ‘ہم واپس آسکتے ہیں، ہمیں صرف اجازت چاہیے، ہماری حکومت اور چند بیمار افراد کے ہمارے پاس کم از کم چند لوگ ہیں جن کے پاس دل ہے اور وہ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں، کیا یہ ملک کے خلاف نہیں کہ آپ ہمیں اپنے وطن آنے سے روک رہے ہیں’۔
اگر یہاں آپ کا بیٹا ہوتا تو میں آپ کا رد عمل دیکھنا چاہتا، آپ ہمارے دل و دماغ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کون سال ملک اپنے دروازے اپنے ہی ملک کے لوگوں کے لیے بند کرتا ہے، اگر آپ کا لوگوں سے یہ رویہ رہے گا تو آپ ان سے کیا امید رکھیں گے، کیا ہم آپ کو یا حکومت میں موجود تمام افراد کو یاد نہیں رکھیں گے؟’۔
کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے ایک اور پاکستانی نے ٹویٹ کیا کہ ‘اگر آپ کو ہماری پرواہ ہے تو ہمارے ساتھ ایک دن ووہان میں گزاریں، صرف ایک دن بس، جس کے بعد ہم آپ سے یہاں سے نکالنے نہیں کہیں گے، میری تجویز پر غور کریں، شکریہ’۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ‘یہ میری گزارش ہے کہ اگر آپ کچھ تبدیل نہیں کرسکتے تو ٹویٹ بھی نہ کریں’۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے