لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کا میلہ سج گیا Play Video پاکستان میں پہلی بار کبڈی کا عالمی میلہ سج گیا۔ کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شرکت کی۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہونے والے کبڈی کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مقابلوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی جبکہ تقریب کے دوران ایونٹ میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ تقریب میں فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس پر شائقین اور کھلاڑی جھومتے رہے۔ تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آج نئی تاریخ رقم ہورہی ہے اور اِس ایونٹ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں موجود دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جب کہ اسٹیڈیم اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک کی 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارت، جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ایونٹ کا پہلا میچ شام 6:30 بجے پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا مقابلہ رات 8 بجے ہو گا۔ کبڈی ورلڈ کپ کے ٹکٹس کے لیے پنجاب اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے، لبرٹی گول چکر پر بھی ایک کاؤنٹر پر ٹکٹس دستیاب ہیں، ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 400 روپے رکھی گئی ہے۔ کبڈی کے مقابلے لاہور کے علاوہ فیصل آباد اور گجرات میں بھی منعقد ہوں گے۔ مزید خبریں : انڈر 19 ورلڈکپ: بنگلادیش بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ چیمپئن بن گیا انڈر 19 ورلڈکپ: بنگلادیش بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ چیمپئن بن گیا 9 گھنٹے پہلے نسیم اور حسنین کے کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں شامل ہونے پر فخر ہے: سرفراز احمد نسیم اور حسنین کے کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں شامل ہونے پر فخر ہے: سرفراز احمد 10 گھنٹے پہلے کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز کردیا کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز کردیا 11 گھنٹے پہلے نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر بولر بن گئے نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر بولر بن گئے 09 فروری ، 2020 پی ایس ایل 5 کے میچ آفیشلز کا اعلان پی ایس ایل 5 کے میچ آفیشلز کا اعلان 09 فروری ، 2020 پنڈی ٹیسٹ: بنگلا دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 86 رنز درکار پنڈی ٹیسٹ: بنگلا دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 86 رنز درکار 09 فروری ، 2020 ملائیشیا کے ایوان یون نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی ملائیشیا کے ایوان یون نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی 08 فروری ، 2020 ’محاصرہ ختم ہونے تک بھارت سے میچ کشمیریوں کے زخم پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا’ ’محاصرہ ختم ہونے تک بھارت سے میچ کشمیریوں کے زخم پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا’ 08 فروری ، 2020 پنڈی ٹیسٹ : شان اور بابر کی سنچریاں، پاکستان کو بنگلادیش پر 109 رنز کی برتری پنڈی ٹیسٹ : شان اور بابر کی سنچریاں، پاکستان کو بنگلادیش پر 109 رنز کی برتری 08 فروری ، 2020 کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان 07 فروری ، 2020 اسپاٹ فکسنگ کیس: کرکٹر ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار اسپاٹ فکسنگ کیس: کرکٹر ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار 07 فروری ، 2020 الفا براوو چارلی کے مقبول کردار چل بسے الفا براوو چارلی کے مقبول کردار چل بسے 07 فروری ، 2020

لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کا میلہ سج گیا

پاکستان میں پہلی بار کبڈی کا عالمی میلہ سج گیا۔

کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شرکت کی۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ ہونے والے کبڈی کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مقابلوں کے آغاز کا اعلان کیا۔

افتتاحی تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی جبکہ تقریب کے دوران ایونٹ میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔

تقریب میں فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس پر شائقین اور کھلاڑی جھومتے رہے۔

تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  آج نئی تاریخ رقم ہورہی ہے اور اِس ایونٹ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں موجود دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جب کہ اسٹیڈیم اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک کی 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارت، جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

ایونٹ کا پہلا میچ شام 6:30 بجے پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا مقابلہ رات 8 بجے ہو گا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے ٹکٹس کے لیے پنجاب اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے، لبرٹی گول چکر پر بھی ایک کاؤنٹر پر ٹکٹس دستیاب ہیں، ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 400 روپے رکھی گئی ہے۔

کبڈی کے مقابلے لاہور کے علاوہ فیصل آباد اور گجرات میں بھی منعقد ہوں گے۔

شہرقائد میں آج سےغیرقانونی پارکنگ کےخلاف مہم کاآغاز

یہ بھی پڑھیں

وسیم اکرم کی پہلی ہی گیند پر لیجنڈ کھلاڑی بولڈ

وسیم اکرم کی پہلی ہی گیند پر لیجنڈ کھلاڑی بولڈ

میلبرن: لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سوئنگ ڈیلوری سے گلیاں اڑا کر ماضی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے