سیاسی سرگرمیاں کے حامل سرکاری ملازمین کی شامت آگئی

سیاسی سرگرمیاں کے حامل سرکاری ملازمین کی شامت آگئی

پشاور: خیبر پختون خواہ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کےخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا اور محکمہ انتظامیہ نےتمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے

مراسلے میں سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنےوالےملازمین کےخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمےسیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔
مراسلے کے مطابق سول سرونٹس رولزکےتحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پرپابندی ہے۔
چند روز قبل خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دی تھی جبکہ مختلف اضلاع کے لیے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔
سوات موٹروے کی توسیع کیلئے 70 ارب روپے منظور کئے گئےتھے ، جس سے سوات موٹر وے کو فتح پور تک توسیع کی جائے گی جبکہ ضلع کوہاٹ کو گیس کی رائلٹی کی مد سب سے زیادہ 15 ارب کے فنڈ کی منظوری دی گئی تھی ، 15 ارب روپے مختلف پروجیکٹس پر خرچ کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کردیا

بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کردیا

پشاور: کوروناوائرس کے شدیدترین خطرات کے باعث بی آر ٹی کے مختلف اسٹیشنوں پر ٹیکنیکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے